ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن نے امریکا کو یوکرین کی مدد جاری رکھنے پر خبردار کر دیا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا نے یوکرین میں اپنے فوجی دستے بھیجے تو اسے جنگی مداخلت کے طور پر دیکھا جائے گا۔
پیوٹن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن فی الحال اس کی کوئی جلدی نہیں اور نہ ہی ایسی صورتحال ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ یوکرین پر بات کیلئے تیار ہیں مگر صرف اس صورت میں جب بات "حقیقت" پر ہو۔
پیوٹن نے کہا کہ یوکرین مسئلے پر کسی پر بھروسہ نہیں، دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔