ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، اردگان کی استنبول پر نظر

Published On 31 March,2024 01:52 pm

استبول (ویب ڈیسک )ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے معاشی مرکز استنبول میں سخت مقابلے کا امکان ہے جہاں استنبول کے میئر امام اوغلو اور اے کے پارٹی کے امیدوار مرات کوروم کے درمیان مقابلہ ہے۔

ترک صدر اردگان نے استنبول میں واپسی کے لیے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،2019ء میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کے اکرم امام اوغلو نے اردگان کی اے کے پارٹی کو شکست دی تھی۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اردگان اور ان کی اے کے پارٹی دو دہائیوں سے استنبول میں اقتدار میں تھی، موجودہ ترک صدر اردگان نے استنبول سے 1994ء میں بطور میئر سیاسی کیریئر شروع کیا تھا۔

واضح رہے رجب طیب اردگان  گزشتہ سال ایک سخت صدارتی انتخابی مقابلے کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔