تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع نے رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کر دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ یروشلم میں کشیدگی میں اضافہ مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکا دے گا جس سے جنگ کے اہداف کو نقصان پہنچے گا، جس کے نتیجے میں غزہ اور شمال لبنان کی سرحد سے افواج کا انخلاء ہو سکتا ہے۔
یوآو گیلنٹ نے گزشتہ روز امریکی خصوصی ایلچی کو بتایا تھا کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کیلئے سیاسی کوششوں بارے پرعزم ہیں لیکن حزب اللہ کی جارحیت ہمیں لبنان میں اس کی فوجی کارروائی کے حوالے سے فیصلے جنگ کے قریب لے آئے ہیں۔
واضح رہے گیلنٹ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب قاہرہ میں جنگ بندی کی بات چیت جاری ہے، جسے رمضان سے پہلے حماس اور اسرائیل کے درمیان 40 روزہ جنگ بندی تک پہنچنے سے پہلے آخری پڑاؤ قرار دیا جاتا ہے لیکن ابھی تک اس میں بہت کم پیشرفت ہوئی ہے۔