جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے

Published On 06 March,2024 07:52 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ جاری، سابق اور موجودہ صدور میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے، ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی جیتنے میں سب سے آگے ہیں، نکی ہیلی انتخابی دوڑ میں پیچھے رہ گئیں۔

دوسری جانب جوبائیڈن ڈیموکریٹک کے بلامقابلہ امیدوار ہیں، ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کا بدترین صدر قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوبارہ برسراقتدار آکر ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں گے، ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔