کیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین میں 158 مقامات پر کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک، 120 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرینی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے فضائی حملوں میں ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈز، فوجی تنصیبات اور کئی رہائشی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں، 87 کروز میزائلوں اور 27 ڈرونز کو ناکارہ بھی بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روسی اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ ترین وحشیانہ حملوں پر یوکرین کے عوام کی بہادری غالب ہے، ولادیمیر، آپ کی لڑائی ہماری لڑائی ہے، جو بھی ہو، جتنا وقت لگے کینیڈا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
In the wake of this latest brutal onslaught by Russia, the bravery and resilience of the Ukrainian people prevails. Volodymyr, your fight is our fight. Canada will continue to stand with Ukraine – whatever it takes, for as long as it takes. https://t.co/uGH4ZBIO3Z
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) December 30, 2023