روسی صدر کا فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا حکم

Published On 02 December,2023 11:43 am

ماسکو : (ویب ڈیسک ) یوکرین سے منسلک خطرات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر نے یوکرین میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ۔

ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں ،  اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔