غزہ کے لوگوں کیساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

Published On 27 December,2023 04:16 am

غزہ: (ویب ڈیسک) مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے تضحیک آمیز سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کر کے قطار میں کھڑا کیا گیا، قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نے بدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کر کے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن کے ساتھ انسانی ہمدردی کے سلوک کی ویڈیو عالمی میڈیا نے بھی نشر کی تھیں۔