جنگ جاری رہے گی، فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنا ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم

Published On 26 December,2023 10:33 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رہے گی، فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے بنیادی اہداف حاصل کیے بغیر جنگ بند نہیں کرے گا۔