سعودی عرب کا جنگی طیارہ دوران تربیتی پرواز گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

Published On 07 December,2023 09:09 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق افسوسناک حادثے میں طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے، جنگی طیارہ مشرقی شہر ظہران کے شاہ عبدالعزیز فوجی اڈے پر گر کر تباہ ہوا۔

سعودی وزارت دفاع کے حکام نے واقعہ سے متعلق مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔