ٹوکیو: (ویب ڈیسک ) جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کی ہے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بار بار بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔
ٹوکیو میں دو روزہ سربراہی اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور غزہ میں قیام امن کی کوششوں کو بحال کرنے کے طریقو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
میزبان ملک جاپان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ معاملہ گزشتہ روز ورکنگ ڈنر کے دوران زیربحث آیا، ، جی سیون ممالک کے وزائے خارجہ کے ساتھ اسرائیل-غزہ تنازع، یوکرین میں روس کی جنگ اور چین سے متعلق مسائل پر بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔