یورپی یونین نے انسانی امداد کی آٹھویں پرواز غزہ بھیج دی

Published On 07 November,2023 06:56 pm

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے انسانی امدادی کی آٹھویں پرواز غزہ بھیج دی۔

خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ہیومینٹیرین ایڈ کمشنر جینز لینارک نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں غزہ میں مزید امداد بھی بھیجی جائے گی، بلاشبہ جب تک ضرورت ہو ہم امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جینز لینارک نے کہا کہ یورپی یونین کی امداد، انسانی ہمدردی یا ترقیاتی امداد ہمیشہ اپنی منزل تک پہنچی ہے، ہم اپنے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔