اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس سکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ الحمدللہ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین اراکین نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی سکیم (GSP) کے قوانین کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ سکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) October 5, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس موقع پر سب کی بہتری کے لیے سکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں، میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے۔
اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی جی ایس پی پلس سکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پرفیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے، توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔
— Riina Kionka (@RKionka) October 5, 2023