سابق امریکی صدر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف بول پڑے

Published On 06 November,2023 07:18 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف بول پڑے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا ہے کہ حماس نے جو کچھ کیا وہ خوفناک تھا اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے اور سچ تو یہ ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری کی جا رہی ہے۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ تنازع حل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پوری سچائی کو اپنانا ہو گا اور پھر آپ کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہم سب کسی نہ کسی حد تک جنگ میں شریک ہیں۔