لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے اسرائیلی کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے نیا منصوبہ بنا لیا۔
برطانوی اخبار دی ابزرور نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے احتجاج کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کیلئے قوانین کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دی ابزرور نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم کونسل اور فلسطین کے حامی گروپوں کو شدت پسند قرار دیا جا سکتا ہے، ریاست پر کی جانے والی جائز تنقید پر بھی پابندی عائد ہو سکتی ہے۔