جینیوا: (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دی جاسکتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
دوسری جانب مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرک غزہ پہنچ گئے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کے لیے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ پراسرائیلی حملوں میں تیزی ، حماس کا شدید لڑائی لڑنے کا دعویٰ
7 اکتوبر سے پہلے یومیہ 500 ٹرک رفاہ کراسنگ سے سامان غزہ پہنچاتے تھے، ہسپتالوں کی اپیل کے باوجود غزہ میں ایندھن کی سپلائی نہیں کی گئی۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ اور اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے شہری اقوام متحدہ کے گودام سے آٹا، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کے تھیلے اٹھا کر لے گئے، جبکہ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں نظم و نسق ختم ہو رہا ہے۔
یہ واقعات زیرمحاصرہ علاقے میں 24 گھنٹے تک مواصلاتی رابطہ منقطع رہنے اور لوگوں تک رسائی میں مشکلات کے بعد پیش آئے ہیں۔