لندن: (دنیا نیوز) غزہ ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہزاروں افراد نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔
شدید بارش کے دوران مظاہرین اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، مظاہرین نے ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر نماز مغرب بھی ادا کی۔
10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی طرف جانے والے دروازوں کے باہر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں معصوم شہریوں کے "قتل عام" کو ختم کرنے اور "فلسطین کی آزادی" کے مطالبات درج تھے۔