تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ 5 امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر ایک انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے، مستقبل میں بھی امریکا اور ایران انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایسے اقدام اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، منجمد اثاثے بھی منتقل کردیے گئے
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے پانچ پانچ قیدی رہا کیے ہیں، معاہدے کے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے 6 ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کر دیئے ہیں۔