تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکا اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے دارالحکومت تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی مسلح افواج کا مقصد کبھی بھی سلامتی کو یقینی بنانا نہیں رہا، امریکی فوج دوسرے ممالک میں ہمیشہ عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں، ہم علاقے میں غیر علاقائی فورسز کی موجودگی کو سلامتی و استحکام کے برعکس خیال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آرمینیا کی وزارت دفاع نے 11 تا 20 ستمبر کو ایگل پارٹنر 2023ء مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔