روم: (دنیا نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کے دوران اٹلی کے شہر بریشا کی فضا قرآن کریم کی تلاوت سے گونج اٹھی۔
سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف اٹلی میں محمدیہ اسلامک سنٹر بریشا کے زیر انتظام احتجاج کیا گیا، شرکاء نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے مل کر سورہ رحمٰن کی تلاوت کی جس سے ماحول روحانی ہوگیا، قرآن کریم کی تلاوت سے بریشا شہر میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔