تہران: ( ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمائندے اور طاقت ور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی مسلح حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو حملہ آور نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تفتیش کا عمل جاری ہے، آیت اللہ عباس علی سلیمانی طاقتور عالم دین ہیں جو صوبہ اصفہان کے وسطی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں زاہدان میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرتے رہے ہیں۔
#BREAKING: Ayatollah Abbas Ali Soleimani, a onetime member of #Iran s Assembly of Experts, has been assassinated. Comes after a series of attacks targeting clerics. Soleimani is Khamenei s former representative in Kashan and notably Sistan and Baluchestan, the scene of many… pic.twitter.com/T2FfqGmXaB
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) April 26, 2023
وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی رہے اور ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اصفہان میں سپریم لیڈر خامنہ ای کے ایک اور نمائندے آیت اللہ یوسف طباطبائی پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ بچ گئے تھے۔ اسی طرح گزشتہ برس اپریل میں ہی صوبے مشہد کے شمال مشرقی شہر میں ایک حملے میں دو علما جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے تھے۔