تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں علاقائی حریفوں نے برسوں کی دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا اور سات سال سے جاری سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ "ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور تہران نے کہا کہ یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔