جدہ: (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر کل منائی جائے گی۔
سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے، فیلڈ میں موجود ماہرین نے شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔
خادمین حرمین شریفین، ولی عہد نے سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی
دوسری جانب سعودی عرب کے علاوہ کینیڈا اور امریکا میں بھی کل جمعے کو عید منائی جائے گی جبکہ ملائیشیا، آسٹریلیا، اردن سمیت کئی ممالک میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے پر جمعے کو تیسواں روزہ اور ہفتے کو عید منائی جائے گی۔