سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورہ پر دمشق پہنچ گئے، شامی صدر سے ملاقات

Published On 18 April,2023 10:11 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے، شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ فیصل کا دورہ شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی سعودی عرب کی خواہش اور دلچسپی کے دائرے میں آتا ہے۔

سعودی عرب شام کے بحران کے ایسے حل کا حامی ہے جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور اس کی عرب شناخت کو برقرار رکھے اور اسے اس کے عرب ماحول میں اس طرح بحال کرے جس سے اس کے برادرعوام کی فلاح وبہبود میں مدد ملے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل کا ایئرپورٹ پراستقبال وزیرایوان صدر منصور عزام نے کیا، وہ یہ دورہ شامی وزیرخارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد کے سعودی عرب کے دورے کے چند روز بعد کررہے ہیں۔