پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے گزشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے ۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔
فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBM شامل تھے، نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM ،Hwasong-17 شامل تھا، جس پر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBM ہو سکتا ہے۔