پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے اپنے تازہ میزائل تجربات کو امریکی فوجی کارروائی کے لیے خطرات کا رد عمل قرار دے دیا۔
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے خطرات اور علاقائی امن کے دفاع کے لیے باقاعدہ اور منصوبہ بندی کے تحت میزائل تجربات کیے گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں پابندیوں کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے چھ میزائل تجربات کیے ہیں۔ ان تجربات میں جمعرات کو کیے گئے دو بیلسٹک میزائل کےتجربات بھی شامل ہیں۔