لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا، خط میں دوران حراست سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر شہباز گل سے دوران حراست پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا۔
عمران خان نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھ دیا
— PTI (@PTIofficial) January 28, 2023
دوران حراست سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل
دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ pic.twitter.com/zn7nCm19qU
پی ٹی آئی چیئرمین نے خط میں لکھا کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل اے 9 ، اے 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھ دیا
— Musa Virk (@MusaNV18) January 28, 2023
دوران حراست سینئیر نائب صدر PTI فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل
دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ۔ pic.twitter.com/JybrHzovq2