لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پیشی سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
جس طرح فواد کوہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور سر/چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکیطرح عدالت میں پیش کیاجارہاہےاس سےظاہرہوتاہےکہ امپورٹڈحکومت اور ریاست گراوٹ کی کِن گہرائیوں میں اترچکےہیں۔فواد چودھری،اعظم سواتی اور اس سےقبل شہباز گِل سے روا رکھےجانےوالےسلوک کےبعد لوگوں کےذہنوں میں کوئی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2023
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو عدالت میں ایک دہشت گرد کی طرح لے جایا گیا، فواد چودھری، اعظم سواتی اور شہبازگل کے ساتھ ایسا سلوک ہوا، لوگوں کو کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ہم بنانا ری پبلک میں رہ رہے ہیں۔
ابہام باقی نہیں کہ ہم اب ایک بنانا ریبلک بن چکے ہیں۔ اب تو جنگل کا قانون رائج ہے جہاں جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا اصول کارفرما ہےاور دستور و قانون پوری طرح آج کےفرعونوں کے محکوم ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2023
سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں اب جنگل کا قانون چلتا ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، موجودہ فرعونوں نے آئین و قانون کو روند کر رکھ دیا ہے۔