او آئی سی نے بحرین میں انسانی حقوق پر یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد مسترد کر دی

Published On 19 December,2022 11:44 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد کو مسترد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کا فیصلہ غلط اور گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے جو بحرین کے لیے ناراضگی کا باعث ہے۔

او آئی سی نے انسانی حقوق کے اصولوں اور بین الاقوامی معیارات اور اپنے علاقوں میں شہریوں اور رہائشیوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے بحرین کے عزم کی تعریف کی اور بحرین کے لیے اپنی حمایت اور یکجہتی کی تجدیدکی۔