خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان ممکنہ طور پر حالیہ دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تیسرا ملک بن سکتا ہے، سوڈان کا اعلیٰ رکنی وفد جنرل عبد الفاتح البرہان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی وفداسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے عوض مالی فوائد کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں سوڈان حالیہ دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تیسرا ملک بنے گا جبکہ سوڈان دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی امریکی فہرست سے اپنا نام نکلوانے کی کوشش کرے گا۔