بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور فلسطین دیرینہ دوست ہیں اور چین فلسطینی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے ریاض میں ہونے والی ملاقات میں شی جن پنگ نے کہا مسئلہ فلسطین کا پُرامن اور عادلانہ حل مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا ضامن ہے، مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل اور زمین کے بدلے امن سے جڑا ہوا ہے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے۔
فلسطینی صدر نے غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو چین سے تعلقات پر فخر ہے۔