چین کا خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ

Published On 05 December,2022 11:12 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے ماہرین نے خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شینزو 14 خلائی مشن کے سائنسدانوں نے خلا میں چاول اور ایرابی ڈوپسس کے بیجوں کا 120 دنوں پر محیط لائف سائیکل بھی مکمل کر لیا ہے جس کے بعد چین نے دنیا میں پہلی مرتبہ بیجوں سے بیجوں تک چاول کی کاشت کے مکمل لائف سائیکل کا کامیاب تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں انسان کی طویل المدتی رہائش کے تناظر میں پودوں کے بیجوں کی نسل در نسل کامیاب افزائش ضروری ہے۔

اس سے قبل عالمی سطح پر ایرابی ڈوپسس، سرسوں، مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔

سائنسدانوں نے کہا ہے مذکورہ تجربہ 29 جولائی سے 25 نومبر تک کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سرسوں، مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔