ایران میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 17 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Published On 08 June,2022 11:32 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

ایرانی حکام کے مطابق حادثہ صبح پانچ بج کر تیس منٹ پر مزینو سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پندرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دو ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ٹرین مشہد سے یزد جا رہی تھی جس میں تین سو اڑتالیس افراد سوار تھے۔