پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے ایران میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

Published On 29 May,2022 10:59 pm

تہران:(دنیا نیوز) پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے ایران میں منعقدہ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

بلوچ بولٹ کہلانے والے ایتھلیٹ معید بلوچ چار سو میٹر کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آئے، انہوں نے 46 عشاریہ 73 سیکنڈ میں چار سو میٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستانی ریکارڈ بھی بنا دیا۔

معید بلوچ پیر کو 200 میٹر کی ریس میں دوڑینگے، چیمپئن شپ میں پاکستان، ایران، عراق، عمان اور قطر سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔