ناروے میں جنگی جہاز گر کر تباہ، 4امریکی فوجی ہلاک

Published On 19 March,2022 10:48 pm

اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے میں امریکی جنگی جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 4امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

امریکی بیل بوئنگ جہاز ناورے میں نیٹو فورسز کی عسکری مشقوں میں شریک تھا،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جنگی جہاز میں سوار عملے کے امریکی حکام میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

یوکرین میں روسی حملے کے بعد نیٹو اتحاد کی طرف سے فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں امریکی فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔