برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published On 11 February,2022 09:44 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے تخت کے وارث شہزادہ چارلس کا دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

شہزادہ چارلس نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کر لیا ہے، کلیرنس ہاؤس ترجمان کےمطابق شہزادہ چارلس نے طے شدہ ملاقاتیں ملتوی کر دی ہیں، 73سالہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے دسمبر میں کورونا کی بوسٹر شاٹ لگوائی تھی۔

اس سے قبل شہزادہ چارلس مارچ 2020 میں کورونا وبا میں مبتلا ہوئے تھے۔