ملکہ الزبتھ دوئم کے بعد برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر ہوں گی

Published On 06 February,2022 12:47 pm

لندن: (دنیا نیوز) ملکہ الزبتھ دوئم کے بعد برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر ہوں گی، ملکہ الزبتھ کے بیان کے بعد برطانیہ کی نئی ملکہ کے متعلق ابہام ختم ہو گیا۔

ملکہ الزبتھ دوئم نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں شہزادہ چارلس کے بادشاہ بننے پر کمیلا پارکر کو "کوئین کونسورٹ" کےنام سے پکارا جائے۔ کوئین کونسورٹ برسرِاقتدار بادشاہ کی بیوی کو کہا جاتا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوئم کے اعلان کے بعد کمیلا پارکر کے ملکہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، شادی سے پہلے دونوں طلاق یافتہ تھے۔