روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی: جرمن وزیر خارجہ

Published On 18 January,2022 11:06 pm

برلن:(دنیا نیوز) جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ماسکو کے دورے کے دوران روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ برلن اپنی اقدار کے تحفظ کی خاطر اپنا معاشی نقصان بھی برداشت کرلے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ماسکو سکیورٹی ضمانت سے متعلق مطالبات امریکا اور یورپ کےسامنے رکھ چکا ہے ، روس کو امریکا اور مغربی ممالک کے جواب کا انتظار ہے۔