ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم انڈسٹریل سٹی ’اوکسا گون‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ پوری دنیا میں سب سے بڑا تیرتا انڈسٹریل سٹی ہوگا۔
یہ نیوم کی حکمت عملی کے مطابق مستقبل میں مینوفیکچرنگ سینٹرز کے لیے ماڈل ثابت ہوگا اور آئندہ اسی طرز پر فیکٹریاں قائم کی جائیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آکساگون سٹی کےقیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوم میں خصوصا اور سعودی عرب میں عموما معاشی شرح نمو اور اقتصادی تنوع کا محرک بنے گا۔
سعودی وژن 2030 کے اہداف کےحصول میں ہماری خواہشات پوری کرے گا۔ اوکساگون نیوم کے جنوب مغرب میں بہت بڑے علاقے میں قائم ہوگا۔ یہاں لاجسٹک سہولتوں کا مرکز واقع ہوگا جہاں انڈسٹریل سٹی کے بیشتر لوگ قیام کریں گے۔