ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے مختلف پیشوں میں خصوصی مہارت کے حامل غیر ملکی افراد کو شہریت دینے کی منظوری دی ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق قانون، میڈیکل، سائنٹیفک، کلچر، کھیل اور ٹیکنیکل شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد سعودی شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی فرمان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں ایسا ماحول پیدا کرنا جہاں دنیا بھر سے خصوصی مہارت کے حامل پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔