خالصتان کیلئے ریفرنڈم، سکھ رہنماؤں کو پچاس ہزار سے زائد ووٹ پڑنے کی امید

Published On 01 November,2021 01:06 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں سکھوں کیلئے الگ ریاست کے مطالبے کیلئے برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم ہوا، سکھ کمیونٹی نے اپنے الگ پرچم بھی لہرا دیئے، سکھ رہنماؤں کوپچاس ہزار سے زائد ووٹ پڑنے کی امید ہے۔

بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست کے قیام کی جانب ایک اور قدم، برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے تحت بھارت سے آزادی کے ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹ ڈالنے والے سکھوں کا کہنا تھا کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہی، جمہوری اصولوں کے تحت خالصتان کا قیام نا گزیر ہوگیا ہے۔

ریفرنڈم کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا، بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نےرائے دہی کی اجازت دے دی۔ ریفرنڈم کے لیے برطانوی سپریم کورٹ کے عقب میں واقع سرکاری عمارت مختص کی گئی تھی جس پر خالصتان کے جھنڈے لہرائے گئے۔