سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی

Published On 07 October,2021 01:18 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا، ڈرونز کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب میں ابہا ایئرپورٹ پر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم ڈرونز کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔