جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو پانچ لاکھ افغان شہری ہمسایہ ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو مہاجرین کو قبول کرنا چاہیے۔ قانون دستاویزات رکھنے والے افراد طورخم اور چمن بارڈر سے پاکستان آ رہے ہیں۔
جنیوا سے جاری بیان کے مطابق فی الحال افغانستان کی صورتحال بہتر ہے، تاہم حالات خراب ہوئے تو رواں سال کے اختتام تک پانچ لاکھ افراد افغانستان چھوڑ سکتے ہیں۔
یو این ایچ سی آر نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کے لیے راہیں بند نہ کریں۔
دوسری جانب طورخم اور چمن بارڈر پر قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد بلا روک ٹوک پاکستان آ رہے ہیں۔ پشاور پہنچنے والے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں برطانوی سفارتخانہ نے کابل ائیرپورٹ بلایا تھا لیکن وہاں حالات خراب ہونے کے باعث وہ طورخم کے راستے پشاور آئے۔