مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

Published On 30 June,2021 05:00 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم اور قابض فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ ایک گھر میں نوجوانوں کی موجودگی کا بہانا بنا کر 3 نوجوان شہید کر دیا، دو روز میں شہید ہونے والوں نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔