مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت، مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

Published On 25 June,2021 03:14 pm

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے۔ بھارتی فوج نے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے ہانجی پورہ میں قابض فوج نے نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی سرچ آپریشن کی آڑ میں کی، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔