ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کینیڈا کے بڑے شہر ٹورنٹو میں کورونا وبا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں سے لوگ اکتا گئے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
شرکا کا کہنا تھا ان کے کاروبار تباہ ہو گئے اور روز گار ختم ہو رہے ہیں۔ ریلی میں شریک افراد نے بینڈ باجے بھی بجائے۔