تہران: (دنیا نیوز) ایران میں صدراتی انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے، مختلف شہروں کی مرکزی شاہراوں اور عمارتوں پر امیدواروں کے پوسٹرز لگ چکے ہیں۔
تہران سمیت تمام بڑے شہروں میں صدراتی امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں ہیں، صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے سات امیدواروں میں سے 5 کو سخت گیر سمجھا جا رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں، عوام کو بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ ایران میں 18 جون کو صدراتی انتخابات ہو رہے ہیں۔