اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے جاری مثبت بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ جبکہ سعودی عرب انتہائی قریبی دوست ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام مسلم امہ کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران پڑوسی ملک ہے، خواہش ہے کہ ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ تہران ترقی کرے، خوشحال ہو۔ خطے سمیت دنیا بھر میں دوستوں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ مسائل حل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔
We welcome the KSA initiative for peace with Iran. Iran is our neighbour and KSA our closest friend. This peace initiative will strengthen the Muslim Ummah. https://t.co/LXj0pRiYFp
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 28, 2021
یہ بھی پڑھیں: ایران پڑوسی ملک، خواہش ہے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں: محمد بن سلمان
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی دریافت سے پہلے سے موجود ہے۔ سعودی وژن 2030ء زیادہ طاقتور معیشت اور سعودی عوام کو زیادہ بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ امریکا سعودی عرب کا سٹریٹجک ساتھی ہے۔ سعودی حکومت زیادہ مسائل پر امریکی صدر کی انتظامیہ کے ساتھ متفق ہے۔ اختلاف رائے کی مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں۔