نیو یارک : (ویب ڈیسک) افغانستان سے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک نکالنے کا مقصد اب توجہ چین پر رکھنا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر اپنے وسائل کو خرچ کرنا ہے، یہ وقت ہے کہ افغانستان کے عوام خود آگے آئیں، دہشتگردی کا خطرہ اب افغانستان کے بجائے دوسری جگہوں پر منتقل ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کسی کے مفاد میں نہیں، اگر طالبان حکومت کا حصہ بننا اور اپنا اقتدار تسلیم کرواناچاہتے ہیں تو سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا، ہمارا مقصد افغانستان میں 4 دہائیوں سے جاری کشیدگی کا حل ڈھونڈنا ہے، امریکا افغان فورسز کی ٹریننگ جاری رکھے گا، اب تک 3لاکھ فوجیوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنڈا فہرست میں اب دیگر بہت سے اہم معاملات میں جن میں چین کے ساتھ تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت کووڈ کی صورتحال ہے لہذا اب ہمیں اپنی طاقت اور وسائل کو یہاں خرچ کرنا ہوگا۔