موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اجلاس، جوبائیڈن نے روس، چین سمیت متعدد ممالک کو دعوت دیدی

Published On 27 March,2021 04:36 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی صدرجوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق اجلاس میں روس اورچین سمیت 40ممالک کوشمولیت کی دعوت دی ہے ۔

بائیڈن انتظامیہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق پہلا ورچوئل اجلاس 22 اور23 اپریل کو ہوگا، صدرجوبائیڈن نے امریکا کےبڑے حریفوں ولادی میر پیوٹن اورشی جن پنگ کو شرکت کی دعوت دی ہے، اجلاس میں 40 ممالک کےسربراہان شرکت کریں گے۔