سپوتنک فائیو کی مشترکہ پیداوار، روس کے یورپین کمپنیزکیساتھ معاہدے

Published On 15 March,2021 05:42 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی کمپنی نے سپوتنک فائیو کورونا ویکسین کی مشتر کہ پیداوار کے لئے متعدد یورپین کمپنیزکے ساتھ معاہدے کر لئے ہیں۔

روس کے سرمایہ کاری شعبے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماسکو نے اٹلی، فرانس اور جرمنی کی کمپنیز کے ساتھ مل کر اسپٹنک فائیو کوروناویکسین کی مشترکہ پیداوار کا معاہدہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے ملک میں تیار کی گئی ویکسین کی دونو ں ڈوز اب تک پینتیس لاکھ شہریوں کو لگا دی ہیں۔